You are currently viewing

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سنٹر (MERC-1122) احمدوال، ضلع نوشکی میں باضابطہ طور پر فعال ہو چکا ہے۔ یہ اقدام حکومت بلوچستان کے عزم کا ثبوت ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی ایمرجنسی طبی خدمات فراہم کی جائیں تاکہ حادثات اور دیگر ہنگامی طبی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکٹر اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1122 MERC کے قیام سے نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ صوبے کے عوام کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا بھی ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی اب وہی سہولیات فراہم ہوں گی جو بڑے شہروں میں موجود ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل MERC 1122 بلوچستان نے بھی اس اقدام کو سراہا اور اس موقع پر عملے کو محنت اور دیانتداری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی نئے ایمرجنسی ریسپانس سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ان نئے ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کے قیام سے سڑکوں پر حادثات میں بہتری آئے گی اور عوام کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے گی۔

نوشکی میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں

03443083790 یا 1122 پر کال کریں..